• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ورلڈ گورننس سمٹ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتیں

اسلام آباد ( طاہر خلیل)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے یو اے ای اور روانڈا کے عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کیں اور اے سی سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا۔ آن لائن دہشت گردی ،ٹیررفنانسنگ روک تھام کیلئے ایکسچینج پروگرام ،کوارڈینیشن تیز بنانے پر اتفاق  کیا ،محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک یو اے ای دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جدید پولیسنگ نظام سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایکسچینج پروگرامز انتہائی سود مند ثابت ہوں گے۔ ملاقات میں آن لائن دہشت گردی اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے لیے ایک جامع اور مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید