اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،وفاقی حکومت نےآمنہ احمدکو ممبرٹیرف اینڈ فنانس نیپرا،محمد ارشد رانا کوجوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی؛ سارہ اسلم کو اسپیشل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیاگیا ۔اس سےقبل آمنہ احمد پنجاب سےنیپرا میں تین سال کے لیےبطورممبر لاء تعینات تھیں۔وفاقی حکومت نےآمنہ احمدکو نیپرا میں دوبارہ ممبر تعینات کردیا ،آمنہ احمد کی بطور ممبر ٹیرف اینڈ فنانس نئی تعیناتی 3 سال کے لئے ہوگی،وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کردیا،ممبرٹیرف اینڈ فنانس نیپراکی تعیناتی کااطلاق آج سے ہوگا- واضح رہےکہ مطہر نیاز رانا نے گذشتہ سال ممبر ٹیرف اینڈ فنانس نیپراکے عہدے سے استعفیٰ دےدیا تھا،مطہر نیاز نیپرا میں بلوچستان سے ممبرتھے۔ دریں اثنا پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گریڈ21 کی افسر اورایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس سارہ اسلم کو تبدیل کرکے اسپیشل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیاگیا ہے۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ بیس کے افسر محمد ارشد رانا کوجوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیاگیا ۔ محمد ارشد رانا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔