اسلام آباد ( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار ) امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 23 افراد کی شناخت ہو گئی ہےجن میں میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔ شناخت ہونے والوں میں سید امیر قاسم گیلانی، ذیشان حیدر (اسکردو)، غلام نبی، محمد علی (بلتستان)، محمد صارف (کوٹلی ستیاں)، سلمان (پارہ چنار)، سید فارو ق (مظفر آباد)، سید ابرار شاہ، گل فراز، ملک شاہ زیب، مظہر حسین، ممریز علی (ڈیرہ اسماعیل خان)، فرمان علی، اشتیاق بٹ، علی اصغر، صفت علی، عاشق حقین (ضلع کرم)، سید قیص رضا، سید محمد رضوان، سبطین کاظمی، وہاب علی، عنصر عباس (سرگودھا)، سید ضامن علی شامل ہیں۔