• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد وفد کی ملاقات، فضل الرحمٰن نے پہیہ جام اپیل کی حمایت کردی

اسلام آباد( رانا غلام قادر)اپوزیشن اتحاد کےوفد ک نے گزشتہ شب جے یو آئی ف کے سر براہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،مولانا فضل الرحمان نےپہیہ جام اپیل کی حما یت کردی،انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات بھی چرائے جارہے ہیں ،ہم نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں،ہم آٹھ فروری کو اپنے جلسے جلوس منسوخ کرتے ہیں۔ہم اپنے جلسے جلوس آٹھ فروری کے بعد کریں گے۔ انہوں نے اسلام آباد دھماکے پر شدید افسوس کا اظہار بھی کیا،اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگردی کی ہم سب مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم میرے پاس آنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے، اسد قیصر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل چاہتے ہیں۔ جمعہ کوجے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد کے وفد کا استقبال کیا۔ وفد کی قیادت اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کی ۔ وفد میں تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جنید اکبر۔ عاطف خان اور اخوندزادہ حسین یوسفزئی بھی شامل تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی پہیہ جام اپیل کی حما یت کرتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید