• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دہشت گردی، مجلس وحدت مسلمین کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی و کراچی ڈویژنل رہنمائوں علامہ باقر عباس زیدی، علامہ حیات عباس نجفی،علامہ صادق جعفری علامہ مختار امامی سمیت دیگر نے امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ اسلام آباد میں جمعہ اجتماع میں بے گناہ نمازیوں پر دہشتگردی کے واقعہ کو ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار د یتے ہوئے 3 روز ہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ رہنمائوں یہ اعلان جمعے کونمائش چورنگی پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوے کیا ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مقصد پاکستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنا اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید