اسلام آباد (تنویر ہاشمی) FBR؛گریڈ 18کے افسرمحمد کاشف احمد کو معطل کر دیاگیا ، کسٹم گریڈ 17کے انسپکٹرمنظور حسین کو مس کنڈکٹ پر ریٹائر منٹ قریب ہونے کے بعد مذمت کی سزا، کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں تعینات 2افسران امتیاز احمد آئی آر او اور عبدالرزاق آئی آئی آر بھی معطل۔ ایف بی آر نےان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18کے افسرمحمد کاشف احمد کو سول سرونٹ رولز کے تحت فوری طور پر چار ماہ کے لیے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے وہ اس وقت بے نامی ایجیوکیٹنگ اتھارٹی اسلام آباد میں رجسٹرار کے عہدے پر تعینات تھے ، ، ایف بی آر نے کسٹم گریڈ 17کے انسپکٹرمنظور حسین کو مس کنڈکٹ پر ریٹائر منٹ قریب ہونے کے بعد مذمت کی سزا سنائی ،جو کلکٹریٹ آ ف کسٹم ائر پورٹ اسلام آباد میں تعینات رہے ، علاو ہ ازیں کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں تعینات افسران امتیاز احمد آئی آر او اور عبدالرزاق آئی آئی آر کو فوری طور پر معطل کر دیاگیا ، ایف بی آر نے کسٹم کے گریڈ 16کے سپرینٹنڈنٹ راجہ جہانزیب واحد کو تنزلی کی سزا کو عبوری طور پر ختم کر دیا ا ورانہیں عہدے پر بحال کر دیا ، انہیں دو سال کےلیے گریڈ 15دینے کی سزا دی گئی تھی۔