• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ بنیادوں پرسولرائزیشن میں تین فیصد اضافہ ہوا، ڈی جی لائسنسگ نیپرا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر نیپرا میں عوامی سماعت گزشتہ روز مکمل ہو گئی ، ڈ ی جی لائسنسگ نیپرا نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران سولرائزیشن میں بہت زیادہ اضافہ ہوا،نیٹ میٹرنگ کا مقصد ریونیو جنریشن بڑھا نا نہیں تھا ،سالانہ بنیادوں پرسولرائزیشن میں تین فیصد اضافہ ہوا، اس وقت سسٹم میں سولر کی پیداوار 6ہزارمیگاواٹ ہے، بجلی کمپنیوں نے کہاہے کہ پاورفیکٹرکم ہورہاہےلوگوں نے غیرقانونی طور پر خود سے صلاحیت میں اضافہ کرلیا، اب تک نیٹ میٹرنگ مین ونڈ اور سولر صارفین کو اجازت ہے، نئے رگولیشنز میں بائیو گیس کو بھی شامل کر رہے ہیں،نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں کو پانچ سال تک کیا جائے گا، پی پی ایم سی کے حکام نے بتایا صارفین سولرسسٹم لگا کرپروٹیکٹڈ کٹیگری میں شامل ہورہے ہیں سولر صارفین کے باعث گرڈ عدم استحکام کا شکار ہورہاہے اس وقت پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد دوگنی ہوگئی جس طرح سولرائزیشن بڑھ رہے، سال 2034 تک نیٹ میٹرنگ 14 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جائے گی،سولر صارفین کا بوجھ نان سولر صارفین پر بڑھ رہا ہے،کراچی سمیت نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کی تعداد 4 لاکھ 66ہزار ہے ،سولر صارفین کا سالانہ 270 ارب روپے کا بوجھ نان سولرصارفین اٹھا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید