کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی دباؤ کے بعد میکسیکو کے ٹیرف، بھارتی صنعتوں کو دہرا دھچکا، یکم جنوری سے میکسیکو نے بھارت کی1,400سے زائد مصنوعات پر50فیصد تک محصولات نافذ، اگر فوری تجارتی معاہدے نہ ہوئے تو کاروبار پر مزید منفی اثرات مرتب ہونگے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے سخت تجارتی محصولات کے بعد میکسیکو نے بھی بھارت پر بھاری درآمدی ٹیرف عائد کر دیے ہیں، جس سے بھارتی صنعتوں کو دہرے معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔ یکم جنوری سے میکسیکو نے بھارت سمیت غیر فری ٹریڈ ممالک کی 1,400 سے زائد مصنوعات پر 5 سے 50 فیصد تک محصولات نافذ کیے، جس کے نتیجے میں اسٹیل، آٹو موبائل، آٹو پارٹس، ٹیکسٹائل، سیرامکس اور کیمیکل سمیت کئی شعبوں کی برآمدات متاثر ہو گئی ہیں۔