• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت پالیسی پرعملدرآمد، پہلی AI کونسل کے قیام کا عمل شروع

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) وفاقی حکومت نے قومی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پالیسی 2025 پر عملدرآمد کیلئے ملک کی پہلی قومی اے آئی کونسل کے قیام کا عمل شروع کر دیا ہے،قومی اے آئی کونسل کی سربراہی وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کریں گے، کونسل میں وفاقی و صوبائی سطح پر اعلیٰ نمائندگی شامل ہو گی،جن میں وزارت آئی ٹی، سائنس اور منصوبہ بندی کے سیکریٹریز، اہم ریگولیٹری و تعلیمی اداروں کے سربراہان، صوبائی چیف سیکریٹریز اور صنعت، اکیڈمیا، سول سوسائٹی اور شہری نمائندے شامل ہوں گے، وزارت آئی ٹی نے کونسل کی تشکیل کے لئے مختلف شعبوں سے نامزدگیاں طلب کر لی ہیں،ذرائع کے مطابق یہ کونسل قومی اے آئی پالیسی 2025 کے نفاذ کی نگرانی کرنے والا اعلیٰ ترین ادارہ ہو گی، کونسل کے لیے تعلیمی اداروں، صنعت، سول سوسائٹی، شہری حقوق کی تنظیموں اور صحت و زراعت جیسے اہم شعبوں سے نامزدگیاں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ باقی نامزدگیوں کو جلد حتمی شکل دے کر کونسل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، کونسل اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرے گی، پیش رفت کا جائزہ لے گی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنائے گی تاکہ اے آئی سے متعلق منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد ہو سکے۔
اہم خبریں سے مزید