اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) راجہ جہانزیب واحد سپرنٹنڈنٹ کسٹمز (BS-16) کے عہدے پر بحال ,یہ بحالی سپریم کورٹ کے فائنل فیصلے کے تحت زیر غور CPLA نمبر 5687/2025 تک لاگو رہے گی ,اسلام آباد کی محترم ایف ایس ٹی کے حکم کے تحت اور رجسٹرڈ اپیل میں فیصلے کے بعد سابق سپرنٹنڈنٹ کسٹمز کراچی راجہ جہانزیب واحد پر عائد اہم سزا، جس میں انہیں دو سال کے لیے سپرنٹنڈنٹ کسٹمز (BS-16) کے عہدے سے کم درجے کے اسسٹنٹ (BS-15) کے عہدے پر منتقل کیا گیا تھا، معطل کر دی گئی ہے اور مذکورہ افسر کو عارضی طور پر فوری طور پر اپنے اصل عہدے یعنی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز (BS-16) پر بحال کر دیا گیا ہے۔