• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریپٹو ونٹر، ٹرمپ حمایت کے باوجودبٹ کوائن قیمت میں مسلسل گراوٹ

کراچی (نیوز ڈیسک)کریپٹو ونٹر، ٹرمپ حمایت کے باوجودبٹ کوائن قیمت میں مسلسل گراوٹ،62,900ڈالر سال کی کم ترین سطح ،گلوبل مارکیٹ اتار چڑھاؤ اور اسٹاک و قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تبدیلی وجہ،ٹرمپ پالیسیاں بھی غیر موثر، بٹ کوائن نے اکتوبر 2025میں 1لاکھ 27ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح دیکھی تھی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن دنیا کی سب سے مشہور کرپٹو کرنسی، گزشتہ برس اکتوبر سے مسلسل گرتی ہوئی قیمت کے رجحان میں ہے۔ اس ہفتے اس کی قیمت 66 ہزار ڈالر سے نیچے گر گئی اور جمعہ کی صبح تقریباً 62,900 ڈالرپر تھی، جو پچھلے ایک سال میں سب سے کم سطح ہے۔ بٹ کوائن نے اکتوبر 2025میں 1لاکھ 27ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح دیکھی تھی اور دسمبر میں تقریباً 90,000 ڈالر تک گر گئی۔ماہرین کے مطابق اس گراوٹ کی بنیادی وجوہات میں عالمی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ، قیمتی دھاتوں (سونا اور چاندی) کی قیمتوں میں ہلچل اور جیوپولیٹیکل کشیدگی شامل ہیں۔ انسٹیٹیوشنل سرمایہ کار، جنہوں نے پچھلے سال بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کی تھی، اب اسے فروخت کر رہے ہیں، جس سے مارکیٹ میں لیکوئڈیٹی کم ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید