اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے کریک ڈائون کر کے 49 پتنگ سپلائرز گرفتار کر لئے۔42 ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمدکر لی گئیں۔ ڈورسے بھری 3گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگوں اور ڈورسے بھری 3گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،8پتنگ سپلائرز کو گرفتار کر لیا،بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈور برآمد، زیر حراست افراد سے 20ہزار پتنگیں اور 46ڈوریں برآمد ہوئیں، زیر حراست افراد نے لاکھوں روپے کا پتنگ بازی کا سامان ملک بھر کے مختلف شہروں میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔ادھر پو لیس کے کریک ڈاؤن میں 41پتنگ سپلائر گرفتار کر کے 22 ہزار سے زائد پتنگیں اور92ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔ائیر پورٹ،آر اے بازار، چونترہ ،نیوٹاون،مندرہ ، چکلالہ،سول لائن، نصیر آباد،ٹیکسلا ،ویسٹریج ،دھمیال، گوجرخا ن ،وارث خان ، واہ کینٹ اور رتہ امر ال کے تھانوں کے علاقوں میں 41پتنگ سپلائرزگرفتار 22ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔