• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی بار پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف

اسلام آباد ( عاطف شیرازی )ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہواہے- جولائی تادسمبر 2025 کےدوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 822 ارب 93کروڑروپے پر پہنچ گئی جس سے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کےامکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 273ارب51کروڑروپےکا اضافہ ہوا ہے-جولائی تا دسمبر2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں822ارب93کروڑر وپےوصول کیےگئے جبکہ گذشتہ مالی سال جولائی تادسمبر2024 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی549 ارب41 کروڑ روپے تھی-وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پیٹرول پر لیوی 4 روپے 65 پیسے اضافےکے بعد فی لیٹر 84 روپے 27 پیسے کردی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 80 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر 76 روپے 21پیسے مقررکی گئی -وفاقی حکومت کی جانب سےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کاربن لیوی کی مد میں25 ارب48 کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید