کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، میر یٰسین مینگل ، عمران ترین ، سعد اللہ اچکزئی ، ظفر کاکڑ ، حاجی محمد ہاشم کاکڑ ، سید عبدالخالق آغا ، سید محمد جان ، آغا درویش ، نقیب کاکڑ ، موبائل ایسوسی ایشن کے صدر کلیم اللہ کاکڑ ، نصیر خان ترین ، جہانگیر لانگو ، اللہ داد اچکزئی ، اتحاد تاجران کے صدر حسن آغا ، شاہ رضا ہزارہ ، داؤد آغا ، عنایت درانی ، حاجی قاہر ترین ، سید آفتاب آغا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر 8 فروری کے شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر کے تاجران آج (اتوار کو) اپنی دکانیں اور کاروبار بند رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں نے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ آکر 8 فروی کے شٹر ڈاون اور پہیہ جام کو کامیاب کی اپیل کی جس پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 8ہڑتال کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے انہوں نے بلوچستان بھرکے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ آج تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کا ل پر ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کاروبار اور دکانیں بند رکھیں۔