کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پنجگور شاپتان رخشان ندی کے قریب سے لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق پنجگور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شاپتان رخشان ندی کے قریب ایک لاش پڑی ہوئی ہے جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں لاش کی شناخت پذیراحمد ولد محمد امین سکنہ وشبود کے نام سے ہوئی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہو گئے ۔