کوئٹہ(پ ر)8 فروری 2024 کی طرح آج 8فروری کو بھی ملک کے عوام تاریخ رقم کریں گے اور ثابت کریں گے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے فراڈ الیکشن اور ان کے نتیجے میں قائم ہونے والی جعلی حکومتوں کو ہم کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے اور اپنے لیڈر عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سیف اﷲکاکڑ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ 2 برس قبل قوم کے مینڈیٹ کے ساتھ جو مذاق کیا گیا تھا قوم وہ کبھی نہیں بھولے گی اور اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک قربانیاں دیتی رہے گی۔