کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پشین میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کا بھائی زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق پشین کا رہائشی غلام رسول ولد غلام دستگیر گزشتہ روز گھر میں تھا اسے فون کال آئی جس کے بعد وہ گھر سے نکلا نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا پولیس نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کا بھائی ہے۔