کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بروری روڈ اے ون سٹی کے قریب علاقہ مکینوں کا دھرنا فحاشی کے اڈے ختم کرنے کا مطالبہ پولیس افسران کی یقین دہانی کے بعد پرامن منتشر ہو گئے تفصیلات کے مطابق ہزاہ ٹائون کے رہائشیوں نے گزشتہ روز بروری روڈ اے ون سٹی کے قریب سڑک بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیا دھرنے میں علاقہ مکینوں سمیت خواتین اور بچے بھی شامل تھے شرکا کا کہنا تھا علاقے میں فخاشی کے اڈے قائم ہے جس کے باعث بچے اور بچیوں سمیت علاقہ غیر محفوظ بنا ہوا ہے کئی بار شکایات کی گئی مگر پولیس نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے انہوں نے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے اپیل کی کہ علاقے سے فحاشی کے اڈوں کا فوری خاتمہ کیا جائے بصور ت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اس موقع پر پولیس افسران نے شرکا کواڈوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر شرکا پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔