کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق سکھر پہنچ گئے ، سکھر ائرپورٹ پر جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر و پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے دیگرذمہ داران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔ سراج الحق عبدالمجید بادینی کے بیٹے ، بیٹیوں اور بھتیجوں کی شادی میں شرکت کیلئے آج ڈیرہ اللہ یار پہنچیں گے ۔ شادی کی تقریب 8 فروری کو ڈیرہ اللہ یار میں ہوگی ۔