• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، ریڈ زون سیل ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا ،پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اہم مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ، داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات تھی، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے کسی بھی قسم کی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی،اس مو قع پر انہوں نے سیکیورٹی کے فرائض پر تعینات افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت الرٹ رہیں۔
اہم خبریں سے مزید