• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں مختلف حادثات،کم سن بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی،گوجر خان (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ)ثمرزار میں پچاس سالہ شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،تھانہ صدر بیرونی کو فاروق اعجازنے بتایاکہ سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہوں ان دنوں چھٹی پرپاکستان آیا ہوا ہوں ،میں ،میرابہنوئی محمدضمیر اپنے موٹرسائیکل پر جب کہ میرا بھائی سعیدانور بعمر 50سال اپنے موٹرسائیکل پر ایک کام کے سلسلے میں نکلے جب ثمرزار گلی نمبر 14میں پہنچے تویک دم ایک موٹرسائیکل پردو افراد آگئے جنہوں نے اپنے اپنے پسٹل سے سیدھے فائر برادرم سعیدانور پر کئے میرابھائی سعیدانورزخمی ہوکر گرگیاسعید انور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جبکہ تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں کم سن بچہ جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق نصیرآباد میں 5سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا،بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی۔ ادھر تھانہ مندرہ کے علاقہ میں ایک خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔نواحی قصبہ ساہنگ سکول کے پاس سے خواجہ سرا کی لاش ملی،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا رات کو حادثے کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،اسکے لواحقین لاش لے گئے اور انہوں نے پولیس کو تحریری درخواست میں کہا کہ وہ کسی قسم کی کاروائی نہیں کرنا چاہتے۔
اسلام آباد سے مزید