• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں،13 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 7 ملزموں کو گرفتار کرکے 24 لیٹراور 2بوتل شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا ، ائیرپورٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے10 لیٹر شراب ،کلرسیداں پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 9لیٹر سے زائد شراب ،وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 5لیٹر شراب ،صادق پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کرکے 2بوتل لیٹر شراب برآمد کی، جب کہ صدرواہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے 6 پتنگ سپلائرزکو گرفتارکرکے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، اس دوران گزشتہ روز 6 پتنگ سپلائرز کو گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئیں ، پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید