• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، چین اور بھارت کے درمیان تجارتی خسارے کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان ، چین اور بھارت کے درمیان تجارتی خسارے کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردئیے گئے،آصف خان کے سوال پر وزیر تجارت جام کمال خان نے ایوان کو تحر یری جواب میں بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تھا،مالی سال 2023-24 میں چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 11ارب 95 کروڑ ڈالر تھا، بھارت کے ساتھ فارماسیوٹیکل کے علاوہ ہر قسم کی تجارت 9 اگست 2019 سے معطل ہے،بھارت کے ساتھ فارماسیوٹیکل کے شعبے میں سال 2024-25 میں تجارتی خسارہ 295 ملین ڈالر سے زائد ہے ،2024-25میں افغانستان سے دو طرفہ تجارت 1997ملین ڈالر رہی۔ چین کے ساتھ زرعی مصنوعات کی برآمد کے لیے 15 معاہدوں پر دستخط کیے گئے،چین کے ساتھ پکے ہوئے گوشت ، ڈیری،خشک مرچ، چیریز اور گدھے کی کھالوں کو برآمد کرنے کا معاہدہ بھی ہوا ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جی ٹو جی سالانہ 2 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 2023..24میں609ملین ڈالر تھا جو2024..25میں732 ملین ڈالر ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید