• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری، درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرکے لاکھوں روپے کی لکڑی کی سمگلنگ ناکام

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کی ٹیموں نے مری کے جنگلات سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرکے لاکھوں روپے کی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔لکڑی چوری میں استعمال ہونے والی ہائی ایس ویگن اور ہائی لکس جیپ بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ڈی ایف او مری عامر امتیاز کی سربراہی میں محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کی ٹیم نے سامبلی سب ڈویژن کے گائوں سون کے قریب جنگلات سے غیر قانونی طور پر کاٹی گئی چیڑ کی لکڑی اور گاڑی سی ایچ5838 قبضہ میں لی۔دوسری کارروائی میں ویگن آر آئی آر 7875 پکڑی گئی جس میں کیل کی لکڑی کاٹ کر لیجائی جارہی تھی۔ کیل اور چیڑ کے درختوں کی مالیت دس لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔فارسٹ ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت لکڑی اور گاڑیاں ضبط ہوں گی۔جن کی نیلامی کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید