کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بارپلیئرز آکشن بدھ کو لاہور میں صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ ٹیمیں کھلاڑیوں کی بولیاں لگا کر کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا اسکواڈ بناسکیں گی۔ جس میں پانچ غیر ملکی اور کم از کم دو انڈر 23 پلیئرز ہونا لازمی ہے، 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیر ملکی ہوسکتے ہیں۔ پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسرڈ ہیں ٹیموں کو50 کروڑ پچاس لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہوگا۔ ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بجٹ میں شامل ہوں گے۔ دریں اثنا پشاور زلمی نے ویسٹ انڈیز کے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ اظہر محمود کو اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ مصباح الحق بیٹنگ کوچ ہوں گے۔