کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) کے آر ایل اور واپڈا نیشنل چیلنج کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ کے پی پی فٹ بال اسٹیڈیم پر کے آر ایل نے مامسنز کو 2-0سے ہرایا۔مامسنز کے گول کیپر عثمان خان اور کے آر ایل کے فارورڈ محمد وحید کے درمیان تلخ کلامی کے باعث ریفری نے دونوں کو باہر بھیج دیا ۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں واپڈا نے پی اے ایف کو 3-0 سے زیر کیا۔