• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

T20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے امارات کو 10 وکٹ سے مات دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں چنئی میں گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ 10 وکٹوں سے جیت کر دوسری کامیابی حاصل کی۔ ٹم سیفرٹ نے 42گیندوں پر89 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے تین چھکے اور12چوکے مارے، جبکہ فن ایلن 85 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے انہوں نے پچاس گیندیں کھیلیں، پانچ چھکے اور پانچ چوکے مارے اور ورلڈکپ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بھی بناڈالی۔ امارات نے 6 وکٹ پر 173 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم 66 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ علی شان شرفو نے 55 رنز کی اننگز کھیلی ۔ دوسری جانب نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ منگل کو نئی دہلی میں نیدرلینڈز نے 157 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ باس ڈی لیڈے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے انہوں نے 20رنز دے کر دو وکٹ بھی حاصل کئے۔ اس سے قبل نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا ۔ نمیبیا نے 8 وکٹ پر 156 رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید