• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین الیکٹرک بسوں سے راولپنڈی میں روزانہ40ہزار شہری مستفید ہورہے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف گرین الیکٹرک بسوں سے راولپنڈی میں روزانہ40ہزار شہری مستفید ہورہے ہیں۔پہلے مرحلے میں راولپنڈی کے چار روٹس پر45بسیں چلائی جارہی ہیں۔خواتین،طالب علم ،خصوصی افراد،اور بزرگ شہریوں کیلئے سفر مفت ہے۔جبکہ باقی شہری بیس روپے میں سفری سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس آپریشن کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی(پی ایم اے)ریگولیٹ کررہی ہے۔جبکہ سروس آپریٹر واہ انڈسٹری ہے۔خواتین،طالب علموں اور بزرگ شہریوں کے مفت سفر پر پنجاب حکومت تقریبا 40فیصد سبسڈی دے رہی ہے۔گرین الیکٹرک بسوں کی چارجنگ کیلئے صدر سابقہ واران اڈہ اور پاکستان میٹرو بس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قریب دو چارجنگ اسٹیشن آپریشنل ہیں۔جن میں پانچ آہستہ اور تین تیز چارجنگ کے16پوائنٹس ہیں۔جہاں روزانہ تقریبا چھ گھنٹوں میں تمام بسیں چارج کی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نےراولپنڈی ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی تعداد 145 تک کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ ضلع جہلم کو 15، چکوال میں 15 اوراٹک کو بھی 15 الیکٹرو بسوں کا تحفہ ملے گا۔
اسلام آباد سے مزید