• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور روڈ پر تیزرفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی ہوگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پشاور روڈ پر تیزرفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا،تھانہ نصیرآباد میں ایف آئی آردرج کرواتے ہوئے سب انسپکٹر ذوالفقار حیدر نے بتایاکہ اطلاع موصول ہوئی کہ پشاور روڈ پر سہام ڈپوکے قریب 7بجے صبح گاڑی کاایکسیڈنٹ ہواہے جو موقع پرپہنچے جہاں گاڑی ہنڈا ایکسیڈنٹ شدہ موجودتھی دریافت پرمعلوم ہواکہ گاڑی میں 2نوجوان لڑکے سوار تھے اور گاڑی تیزرفتاری کے باعث ڈیوائیڈر سے ٹکراکر الٹ گئی جس سے ایک نوجوان شدیدزخمی ہوگیا جب کہ دوسرے نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔
اسلام آباد سے مزید