اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب امام خمینی کی رہبری میں بھرپور عوامی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آیا اور آج بھی آیت العظمیٰ خامنہ ای کی رہبری میں قائم ہے۔ انقلاب اسلامی جن اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ ایسے ہیں کہ جو پوری امت مسلمہ کو متحد و متفق کرتے ہیں۔ انقلاب اسلامی ایران کا سب سے بڑا درس یہی ہے کہ قرآن کی تعلیمات کا نفاذ ہو، شریعت کی بالا دستی ہو، تفرقے اور انتشار کا خاتمہ ہو۔