• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشتے کاتنازع، لڑکے کو پشاور سے بلاکر اغواکرلیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)رشتے کاتنازع لڑکے کوپشاور سے بلاکر اغواکرلیاگیا،تھانہ ریس کورس کو محمداشرف سکنہ پشاور نے بتایاکہ بھتیجا عدیب نواز6فروری کووہ اپنی بہن کو بتاکرگیاکہ میں راولپنڈی جارہاہوں وہ اپنی بھابی کے گھرپیپلزکالونی آیا اور اسے بتایاکہ اسے اس کی سابقہ منگیتر ثمرین اور اس کی ماں افشاں نے مجھے اپنے گھر بلایاہے عدیب نواز چھ فروری کو4بجے بھائی کے گھرسے ثمرین کے گھر کے لئے نکلا اور تاحال واپس نہ آیا،اس کاموبائل بھی بندجارہاہے۔
اسلام آباد سے مزید