راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)وزیر اعلی پنجاب بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت راولپنڈی میں راجہ بازار و کمرشل مارکیٹ میں کام جاری ہے۔تکمیل کے لئے 30 مئی 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔منصوبہ کے تحت آئیسکو، واسا، سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل سروسز کو انڈرگراؤنڈ کیا جا رہا ہے یہ کام 20 فروری تک مکمل ہو گا۔ بیوٹیفکیشن پلان میں آرچ وال کی تعمیر، عمارتوں کا فرنٹ، ٹف ٹائلز ، بنچز، سٹریٹ لائٹس، وکٹورین لائٹس، کوڑے دان، پلانٹرز اور داخلی راستے کی تزئین و آرائش شامل ہے۔