• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ کے زیرِ اہتمام مجلسِ یادِ شہداء آج ہوگی

اسلام آباد(جنگ نیوز)تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰ کے زیرِ اہتمام اسلام کے تحفظ اور ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی یاد میں مجلسِ یادِ شہداء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ مجلس آج11 فروری بعد نمازِ ظہر دوپہر 1:30 بجے بمقام مرکزی جامع مسجد، آبپارہ، اسلام آباد منعقد ہوگی۔تقریب میں علمائے کرام، مشائخِ عظام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات خطاب کریں گی ۔
اسلام آباد سے مزید