ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی، اشتہاریوں کو فرار کروانے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، مظفر آباد پولیس نے ملزم یاسین عباس سے 1100گرام ہیروئن، صدر پولیس نے ملزم جمیل سے 10لیٹر شراب، سٹی جلال پور پولیس نے ملزم حامد رضا سے 20لیٹر شراب، نیو ملتان پولیس نے ملزم عثمان سے 660گرام چرس، ملزم ریحان سے 30لیٹر شراب اور بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم اصغر علی سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے پیٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شہری کو دھوکہ دہی سے لاکھوں سے محروم کرکے فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اشتہاری مجرمان کو فرار کرانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جبکہ تھانہ مظفر آباد پولیس نے مائننگ رولز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔