• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلالپور پیروالہ سب ڈویژن میں موبائل کسٹمرفسیلی ٹیشن کیمپ قائم

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کے دور افتادہ دیہی علاقوں میں بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل کسٹمر فسیلی ٹیشن کیمپ قائم کردیاگیاہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجدنوازبھٹی کی ہدایت پریہ سنٹرجلال پور پیروالہ کے خان بیلہ ہائی سکول میں قائم کیاگیاہے جسکا بنیادی مقصد بلنگ سائیکل کے 18،19اور20بیجز کے نادہندگان سے ریکوری کو فروغ دینا اور صارفین کو ان کے گھر کے قریب سہولیات فراہم کرناہے۔ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو شجاع آبادڈویژن طارق محمود ڈار اور ایس ڈی او جلال پور پیروالہ سب ڈویژن جمشید خورشید کے مطابق اس اقدام سے صارفین کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات ملی اور ریکوری کے عمل میں تیزی آئے گی۔
ملتان سے مزید