• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف سکولوں میں لکھائی بہتربنانے کیلئے پراجیکٹ شروع کرنیکافیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیف سکولوں میں بچوں کی لکھائی کو بہتربنانے لئے پراجیکٹ شروع کرنے کافیصلہ ،تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی لکھاوٹ کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبے کو حتمی شکل دی اور اس کی منظوری دے دی، جس کے بعد ایجوکیشنل نیشنل سروسز کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت، پیف سے منسلک اسکولوں میں داخلہ لینے والے طلباء اپنی مجموعی تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ہینڈ رائٹنگ، لکھنے کی مہارت اور خطاطی کی خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔پی ای ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) بشریٰ نصیر اور سی این ایس کے چیف ایگزیکٹیو امجد حسن نے معاہدے پر دستخط کیے ۔
ملتان سے مزید