ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر اور ملتان کے صدر خالد محمود قریشی نے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی سماج دشمن عناصر ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں جن کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے وطن عزیز پاکستان میں ماضی میں بھی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی حالانکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سنی شیعہ بھائیوں میں اتحاد اخوت امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے اسی لیے وہ آپس میں اتحاد امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران 30فٹی معاویہ مارکیٹ سمعجہ آباد کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے نومنتخب صدر حاجی ملک عبد الرزاق، جنرل سیکرٹری ملک محمد کامران، چیئرمین چوہدری تنویر گجر ودیگر عہدداران کا مرکزی تنظیم تاجران کے ساتھ الحاق کے ا علان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم علی، انجمن تاجران زکریا ٹاون کے صدر رانا محمد ارشاد، انجمن تاجران شاہ بدر روڈ کے صدر ڈاکٹر غلام شبیر، نیو ملتان کے سابق صدر راؤ لیاقت علی، انجمن تاجران 30فٹی معاویہ مارکیٹ سمعجہ آباد کے نومنتخب گروپ لیڈرملک ریاض چدھڑ،گروپ چیئرمین رانا جان محمد،سرپرست علیٰ ملک اعجاز علی، سرپرست حافظ ذیشان، وائس چیئرمین ملک ناصر، سنیئر نائب صدور ملک مہتاب چوہان، محمد بشیر احمد، ملک نذیر، نائب صدور عقیل احمد، شیخ سلمان قریشی، طلحہ قریشی، عدنان قریشی، منان شوکت، محمد صدیق، جوائنٹ سیکرٹری محمد وسیم، فنانس سیکرٹری ملک محمد بلال، سیکرٹری ا طلاعات ونشریات عمران غوری، چیئرمین مجلس عاملہ ملک عبدالرزاق، وائس چیئرمین محمد مشتاق رحمانی ودیگر سریک تھے اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی ملک عبد الرزاق، جنرل سیکرٹری ملک محمد کامران، چیئرمین چوہدری تنویر گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سے الحالق کا اعلان کرتے ہیں ہم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیاد ت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں،انہوںے ہمیشہ تاجرروں کے مسائل حال کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔