• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے شہر میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ قطب پور کے علاقے ثنا اللہ سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے شاہد اور اصغر کے موبائل فونز جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے چھین کر لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے رفیق سے مسلح ڈاکو نقدی و موبائل لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے عمران سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 50ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد اجمل کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے شہزاد کا موبائل، عثمان اشرف کا لیپ ٹاپ چہلیک کے علاقے مظہر سعیدی قطب پو ر کے علاقے جواد ظفر شاہ شمس کے علاقے جنید ملک کے موبائل فونز و نقدی عمر فاروق شفیق احمد کا سامان عمر فاروق کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے عبدالباری کا ٹرانسفارمر تیمور کا موبائل گلگشت کے علاقے شعیب کا سامان بی زیڈ کے علاقے سبطین کی نقدی 4لاکھ 50ہزا ر ڈی ایچ اے کے علاقے جہانزیب کا سامان خضرحیات کا موبائل صدر کے علاقے اکرم کی موٹرقادر پو رراں کے علاقے طاہر کا گھریلوں سامان مخدوم رشید کے علاقے ارشاد جاوید سٹی شجاع آباد کے علاقے زاہد اکبر کے موبائل فونز و نقدی سٹی جلالپور کے علاقے مشتاق احمد کی گندم نیوملتان کے علاقے عبداللہ سیتل ماڑی کے علاقے بلال کی موٹرسائیکلیں محمد علی کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے عبدالغفار کا میٹر بجلی مہرین فاطمہ کی ٹوٹیاں اور لوہاری گیٹ کے علاقے فیصل کا آوٹر چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروئی شروع کردی۔
ملتان سے مزید