ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکوانتظامیہ نے سلیکشن بورڈ کی منظوری سے بنیادی سکیل 15میں خدمات سرانجام دینے والے اپرٹیکنیکل سب آرڈینیٹ سٹاف کو بنیادی سکیل 17میں اپ گریڈ کردیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر مینجمنٹ میپکو ہیڈ کوارٹر عبدالرزاق کاشف کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈرز کے مطابق لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔Iاعجاز امین (سردارپور جھنڈیر سب ڈویژن)، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔Iنعیم الطارق (ٹرانسمیشن سب ڈویژن بہاولپور)، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔Iصلاح الدین ٹیپو (منظور آبادسب ڈویژن ملتان)، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔I نعیم اختر (ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی)، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔I محمد اکرام (ٹرانسمیشن سیکنڈسب ڈویژن ملتان)، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔I محمد طاہر اقبال (ٹرانسمیشن کرمدادقریشی سب ڈویژن)،ایس ایس او۔I لیاقت علی (مینٹی نینس سیکنڈسب ڈویژن ڈی جی خان)،لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔I عبدالرحمن (شعبہ سٹریجیٹک پلانر میپکو ملتان)،فور مین ظفر اقبال (مینٹی نینس سب ڈویژن ڈی جی خان)اور فورمین محمد اکرم (مینٹی نینس سب ڈویژن ساہیوال)شامل ہیں ۔