ملتان( سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کااجلاس صدر طاہرہ نجم کی صدارت میں ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن طاہرہ نجم نے کہا کہ انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین پاکستان کی سالانہ قومی کانفرنس عیدالفطر کے بعد ملتان میں منعقد ہوگی، انہوں نے کہا کہ کانفرنس خواتین کو تجارت، ملازمت اور زراعت کے شعبوں میں درپیش مسائل اور مواقع پر مؤثر مکالمے کا موقع فراہم کرے گی، اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس میں حنا چغتائی، بلقیس زاہد، پروین نیاز، انیلہ عبید، زہرہ سجاد زیدی، شبانہ قریشی، نوشیلا نعیم، ماہ رخ حفیظ، سلمیٰ رحمن،تسنیم عبید، رمشاء قاسم، وجیہہ مزمل اور دیگر نے شرکت کی۔