ملتان(سٹاف رپورٹر) یو این ڈی پی کے تعاون سے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ریورٹس لرننگ اور سنگی کے زیر اہتمام صنف کی بنیاد پر نفرت انگیز گفتگواور آن لائن نفرت انگیز مواد کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال اور وہاں پر موجود نفرت انگیز مواد کے حوالے سے آگہی دی گئی ہے، ذیشان نوئل، عمر اکمل ،سحر مقبول اور اطہر ندیم نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو صنف اور اس سے جڑے ہوئے مختلف تصورات کو واضح کیا ،اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے محمد عمران نے ایف آئی اے کے کردار پر روشنی ڈالی ۔