ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم پنجاب نے میٹرک پریکٹیکل امتحانات 2026 کے انعقاد سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پریکٹیکل امتحانات مقررہ شیڈول کے تحت سخت نگرانی میں منعقد کیے جائیں گے، تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان پریکٹیکل امتحانات کے دوران امتحانی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ طلبہ کی حاضری، پریکٹیکل ریکارڈ، لیبارٹری آلات اور امتحانی عملے کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریکٹیکل امتحانات کے دوران کسی قسم کی کوتاہی، غفلت یا قواعد کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہوگی۔