• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں قائم جعلی دودھ کی فیکٹری پکڑی گئی‘350لیٹر مصنوعی دودھ تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر) لڈن وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی ،گھر میں قائم جعلی دودھ کی فیکٹری پکڑی گئی 350 لیٹر تیار مصنوعی دودھ موقع پر تلف،پروڈکشن یونٹ بند کر دیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے350لیٹر مصنوعی دودھ جو انسانی صحت کے لیے شدید خطرناک تھا موقع پر ہی تلف کرتے ہوئے بھاری مقدار میں وے پاؤڈر ناقص کوالٹی کا نان ڈیری فیٹ (بناسپتی آئل) اور دودھ کو گاڑھا کرنے والے کیمیکلز، جدید مکسنگ مشینیں، برقی آلات اور دودھ کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والے درجنوں بڑے کنٹینرز کو ضبط کر کے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا کر یونٹ کوبند کر دیا۔
ملتان سے مزید