ملتان(سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں گرین مارولز بوٹنی کیریئر اینڈ انوویشن ایکسپو کا افتتاح آج 11 فروری کو ہوگا ،ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کےمتی تل کیمپس میں شعبہ بوٹنی کے زیرِ اہتمام اس کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی، مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی ایکسپو کا بنیادی مقصد جدید نباتاتی تحقیق، بوٹنی سے وابستہ کیریئر مواقع اور طالبات کے تخلیقی و تحقیقی منصوبوں کو اجاگر کرنا ہے۔