ملتان (سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کے دعوؤں کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہو سکی۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ متعدد مقامات پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ ویسٹ کلیکشن کا نظام بھی غیر مؤثر دکھائی دے رہا ہے۔ کئی علاقوں میں عملے کی حاضری مکمل نہ ہونے اور مشینری کی کمی کے باعث صفائی آپریشن متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کی جانب سے دی گئی ہدایات کے باوجود پروگرام کے عملی نتائج سامنے نہیں آ رہے۔ بعض علاقوں میں نالیاں بند ہونے اور کوڑا کئی کئی روز تک نہ اٹھائے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں ۔