• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید جنگ کے بدلتے تقاضوں کے تحت کثیرالاقوامی سرگرمیاں اہمیت کی حامل ہیں، فیلڈ مارشل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈمارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جدید جنگ کے بدلتے تقاضوں کے تحت کثیر القومی سرگرمیاں اہمیت کی حامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق نویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 9 فروری 2026 کو کھاریاں میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔رواں سال مقابلے میں 19 ممالک نے شرکت کی جن میں بحرین‘بنگلہ دیش‘ بیلاروس‘ مصر‘ عراق‘اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں۔ٹیم سپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر محیط ایک طویل پیٹرولنگ مشق ہے، جس کا مقصد حصہ لینے والی ٹیموں کے درمیان جدید خیالات، تزویراتی تجربات اور بہترین جنگی طریقوں کے تبادلے کے ذریعے پیشہ ورانہ عسکری مہارتوں کو نکھارنا ہے۔انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے بطور مبصر مشق میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےاجتماعی تیاری کو بڑھانے اور جدید جنگ کے بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اس طرح کی کثیر القومی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید