اسلام آباد ( رانا غلام قادر)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی 3سالہ ناقابل توسیع مدت اگلے ماہ ختم ہو جائے گی ۔بطورچئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈنزیراحمد کی 3 سالہ تعیناتی کانوٹیفکیشن 6 مارچ 2023کو جاری ہوا تھا،وفاقی حکومت کےپاس چیئرمین نیب کوعہدے پربرقراررکھنےکےلیےقانون میں تبدیلی کاآپشن موجود ہے۔آئی ایم ایف کوبھی چیئرمین نیب کی تین سالہ ناقابل توسیع مدت پرتحفظات ہیں، IMFکی جانب سے چئیرمین نیب تعیناتی طریقہ کارکا ازسرنوتعین کرنےکی تجویز،کمیشن بنانے کا مطالبہ، کمیشن میں ایڈمنسٹریشن،سول سروس، سول سوسائٹی، عدلیہ، اکیڈمیاکےنمائندے شامل کرنے کی بھی تجویز ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نزیراحمد کی3 سالہ مدت آئندہ ماہ مارچ میں ختم ہوگی۔ انہوں نے اپنے دور میں ریکارڈ ریکوریز کرائی ہیں۔ موجودہ قانون کےتحت چیئرمین نیب کی3 سالہ مدت میں توسیع اوردوبارہ تعیناتی نہیں ہوسکتی تاہم وفاقی حکومت چا ہےتوقانون میں تبدیلی کرکےموجودہ چیئرمین نیب کوعہدےپر برقراررکھ سکتی ہے۔