کراچی (نیوز ڈیسک)ریاض،دفاعی نمائش میں پاک فضائیہ کے JF تھنڈر کے چرچے ، انڈیا کے خلاف جنگ میں اس طیارے کے استعمال نے لڑاکا جہاز کی جنگی ساکھ کو مزید مستحکم کیا ،تجزیہ کار، ۔ ریاض میں جاری عالمی دفاعی نمائش میں جے ایف 17 تھنڈر لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گیا،نمائش میں شرکاء نے پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی۔پاکستان فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر نے شرکا اور دفاعی ماہرین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے، اور یہ امریکا، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے نمائش کے لیے پیش کیے گئے لڑاکا طیاروں میں نمایاں رہا ہے۔گذشتہ سال مئی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی میں جے ایف-17 کی کارکردگی کے بعد اس لڑاکا طیارے کی خریداری میں کئی ممالک نے دلچسپی ظاہر کی۔