• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کمیشن کے سربراہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سانحہ گل پلازہ کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے افسران کو اجلاس میں طلب کر لیا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے ذریعے افسران کو طلبی کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ آج دوپہر 12 بجے افسران کا اجلاس میں شرکت کریں گے سیکریٹری محکمہ داخلہ ، سیکریٹری قانون اور کمشنر کراچی شریک ہونگے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کمیشن کے قیام سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جسٹس آغا فیصل کو موصول ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید