اسلام آباد (ناصر چشتی ) سینیٹ کے اجلاس کی کارروائی براہ راست نہ دکھانے پر بعض ارکان نے تشویش کا اظہار کیا ،سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ نکتہ اعتراض پر کہا کہ دہشتگردی کے واقعے پر سنجیدہ گفتگو ہو رہی ہے،سینیٹ اجلاس کی لائیو سٹریمنگ کل بھی نہیں تھی آج بھی نہیں ،اتنے بڑے سانحہ پر کس نے دعا کی کس نے بات کی کسی کو کیا معلوم ؟یہ صرف اپوزیشن کا معاملہ نہیں اسے تقسیم نہ کیا جائے، حکومتی اور اپوزیشن دونوں ہی طرف سے لائیو سٹریمنگ بند ہے،بطور پارلیمنٹریر سب ارکان کی طرف سے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرواتی ہوں،وزارت انفارمیشن سے فوراً پوچھا جائے۔